ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2024 9:53 AM

printer

بھارت اور چین نے بقیہ علاقوں سے بھی فوجیوں کو پوری طرح پیچھے ہٹانے کے سلسلے میں تیزی کے ساتھ کام کرنے اور اپنی کوششیں دوگنا کرنے سے اتفاق کیا ہے

بھارت اور چین نے بقیہ علاقوں سے بھی فوجیوں کو پوری طرح پیچھے ہٹانے کے سلسلے میں تیزی کے ساتھ کام کرنے اور اپنی کوششیں دوگنا کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر اور امور خارجہ سے متعلق مرکزی کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر Wang Yi کے درمیان میٹنگ کے دوران یہ اتفاق رائے ہوا۔

سکیورٹی معاملات کیلئے ذمہ دار برکس کے اعلیٰ سطح کے عہدیداروں اور قومی سلامتی کے مشیروں کی میٹنگ کے موقع پر یہ دوطرفہ بات چیت ہوئی۔ جناب اجیت دوبھال نے میٹنگ کے دوران اِس بات سے مطلع کیا کہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام اور حقیقی کنٹرول لائن کا احترام، باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری ہے۔

اِس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کو متعلقہ باہمی سمجھوتوں، اقرار ناموں اور مفاہمت پر پوری طرح عمل کرنا چاہیے،   جن سے ماضی میں دونوں سرکاروں نے اتفاق کیا تھا۔

اِدھر ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہاہے کہ دونوں ملکوں نے اِس بات سے اتفاق کیا ہے کہ بھارت-چین باہمی تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کیلئے بلکہ خطے اور دنیا کیلئے بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ طرفین نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں