ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:04 PM

printer

بھارت اور چِلی نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی خاطر اقتصادی ساجھیداری کے جامع سمجھوتے کی سمت بات چیت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

بھارت اور چِلی نے قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے اور ثقافتی تبادلوں کے شعبے میں اشتراک کیلئے سمجھوتوں کا تبادلہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے Antarctica اشتراک کے بارے میں ایک دوسرے کو دلچسپی کے مراسلے بھی حوالے کئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں چِلی کے صدر Gabriel Boric Font کے ساتھ بات چیت کی، جس میں بھارت – چِلی تعلقات کے تمام تر پہلو زیرِ غور آئے۔ 

جناب مودی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ چِلی لاطینی امریکہ میں، بھارت کیلئے ایک اہم دوست اور ساجھیدار ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے آنے والی دہائیوں میں تعاون بڑھانے کی خاطر کئی نئے اقدامات کی نشاندہی کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو یہ ہدایت دی ہے کہ باہمی طور پر مفید اقتصادی ساجھیداری کے جامع سمجھوتے کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، چِلی کے صدر Gabriel Boric Font نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے اپنے ملک کے عہد کو دوہرایا۔ انہوں نے کاروباری تعلقات کو مستحکم بنانے، سرمایہ کاری اور معدنیات کے شعبے میں اہم اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو آب و ہوا کی تبدیلی کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے۔

وزارتِ خارجہ میں مشرقی ملکوں کے امور کے سکریٹری Periasamy Kumaran نے چِلی کے صدر Gabriel Boric Font کے بھارت کے دورے کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خاطر اقتصادی ساجھیداری کے جامع سمجھوتے کی سمت بات چیت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں