August 22, 2024 9:53 PM

printer

بھارت اور پولینڈ نے اپنے تعلقات کو مستحکم کرکے اِسے اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کر دیا ہے

بھارت اور پولینڈ نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان، Warsa میں پولینڈ کے اپنے ہم منصب Donald Tusk کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کے بعد کیا۔
وزیر اعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پولینڈ کے تعاون سے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اِس بات پر اتفاق کیا ہے کہ عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات، وقت کی ضرورت ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اپنے دوست ملکوں کے ساتھ یوکرین اور مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کو جلد از جلد بحال کرنے کی غرض سے مذاکرات اور سفارتکاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
جناب مودی اور جناب Tusk نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور متعدد امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ملکوں کی اِس میٹنگ نے باہمی مفاد کے دیگر امکانات تلاش کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔
پولینڈ کے وزیر اعظم Donald Tusk نے کہا ہے کہ دونوں ممالک، جغرافیائی طور پر دوری، مختلف روایات اور تاریخ کے باوجود ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی، یوکرین کے صدر Volodymyr زلینسکی کی دعوت پر کل یوکرین پہنچیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں