بھارت اور پاکستان نے، 2021 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرتے ہوئے سرحد سے متصل علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے اس امر سے بھی اتفاق کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی غلط فہمی کی روک تھام کے لیے اقدامات تلاش کیے جائیں گے۔ بھارت اور پاکستان کی فوج کے نمائندوں کے درمیان کل جموں و کشمیر کے پُنچھ ضلعے میں بریگیڈ سطح کے کمانڈروں کی ایک فلیگ میٹنگ ہوئی تھی۔ سرحد پار کی حالیہ فائرنگ کے کئی واقعات اور بین الاقوامی سرحد اور حقیقی کنٹرول لائن IED کے واقعات کے بعد پیدا شدہ کشیدگی دور کرنے کے مقصد سے یہ میٹنگ ہوئی تھی۔ پُنچھ میں Chakan-Da-Bagh کراسنگ پر خوشگوار ماحول میں یہ میٹنگ ہوئی۔ فریقین نے سرحد سے متصل علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔×
Site Admin | February 22, 2025 5:03 PM
بھارت اور پاکستان نے سرحدوں پر امن و استحکام برقرار رکھنے کی غرض سے 2021 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرنے سے اتفاق کیا
