پاکستان نے آج دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیائی تنصیبات اور سہولیات پر حملوں کی ممانعت سے متعلق ایک معاہدے کے تحت نیوکلیائی تنصیبات اور سہولیات کی فہرست ایک دوسرے کو پیش کی۔ یہ فہرستیں، نئی دلّی اور اسلام آباد میں سفارتی چینلوں کے ذریعے ایک دوسرے کو پیش کی گئیں۔ 31 دسمبر 1988 کو اِس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے اور اس کا اطلاق 27 جنوری 1991 کو ہوا تھا۔ اِس کی رُو سے بھارت اور پاکستان، ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو معاہدے کے تحت آنے والے اپنی نیوکلیائی تنصیبات اور سہولیات سے ایک دوسرے کو مطلع کرتے ہیں۔ x
Site Admin | January 1, 2025 10:19 PM
بھارت اور پاکستان نے آج دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیائی تنصیبات اور سہولیات پر حملوں کی ممانعت سے متعلق ایک معاہدے کے تحت نیوکلیائی تنصیبات اور سہولیات کی فہرست ایک دوسرے کو پیش کی
