بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹوئینٹی۔ٹوئیٹی بین الاقوامی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج نوی ممبئی کے ڈی۔وائی۔پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Akhila
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کے درمیان تیسرا ٹوئینٹی۔ٹوئیٹی بین الاقوامی میچ آج شام سات بجے شروع ہوگا۔ یہ سیریز ایک۔ایک سے برابر ہے کیونکہ ہرمن پریت کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے پہلا میچ 49 رن سے جیتا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب بھارتی ٹیم سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جیت حاصل کرنا چاہے گی۔
اب کچھ خبریں نشانے بازی سے: بھارتی بحریہ کے Kiran Ankush Jadhav نے کل بھوپال میں 67ویں نیشنل شوٹنگ چیمپین شپ میں پیرس اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے Swapnil Kusale اور اولمپین Aishwary Pratap Singh Tomar کو ہراکر مردوں کے 50میٹر رائفل 3 پوزیشن کا خطاب جیتا۔
اسکوائش کی بات کریں تو بھارت کی سابق نیشنل چیمپین Janet Vidhi نے کل ممبئی میں 79ویں Western India Slam Squash ٹورنامنٹ میں ملیشیا کی اپنی حریف کھلاڑیVinikasheinie Kulasegaran کو پہلے راؤنڈ میں تین صفر سے ہرایا۔
اسپورٹس کلینڈر کے مطابق ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ 2024 آج قطر کی راجدھانی دوحہ میں شروع ہوگی۔ بھارت کے 28 رکنی ویٹ لفٹنگ دستے میں 15 ویٹ لفٹر جونیئر ڈویژن میں جبکہ 13 یوتھ سطح کے زمرے میں مقابلہ کریں گے۔ مزید برآں آج ابوظبی میں ورلڈ ٹینس لیگ کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔