August 2, 2024 9:36 AM

printer

بھارت اور ویتنام نے مختلف شعبوں میں جامع کلیدی ساجھیداری کو مستحکم بنانے اور اشتراک بڑھانے کی خاطر 9 سمجھوتوں پر دستخط کیے

بھارت اور ویتنام نے مختلف شعبوں میں جامع کلیدی ساجھیداری کو مستحکم بنانے اور اشتراک بڑھانے کی خاطر 9 سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔ اِن شعبوں میں کسٹمز، زراعت، قانونی امور، ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریات، کلچر اور سیاحت شامل ہیں۔ وزارت خارجہ میں مشرقی ملکوں کے امور کے سکریٹری جئے دیپ مجمدار نے کَل نئی دلّی میں یہ بات کہی۔

ویتنام کے وزیراعظم Pham Minh Chinh کے بھارت کے سرکاری دورے کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ویتنام کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، کلیدی اور ثقافتی رابطوں کو بڑھاکر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور ویتنام کے درمیان دوطرفہ تجارت 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جناب مودی کے ساتھ ساتھ ویتنام کے وزیراعظم نے بھی باہمی تجارت میں اضافہ کیے جانے پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں