صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ولنگٹن کے گورنمنٹ ہاؤس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم Christopher Luxon اور نائب وزیر اعظم اور خارجی امور کے وزیر Vinston Peters سے دوطرفہ بات چیت کی۔ اِس بات چیت میں کسٹمز میں اشتراک، روایتی ادویات اور قابل تجدید توانائی سمیت وسیع تر معاملات کا احاطہ کیا گیا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ رابطے مثبت طور پر اختتام پذیر ہوئے، جس میں بھارت اور نیوزی لینڈ نے کسٹمز سے متعلق اشتراک پر انتظامات کی خاطر دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں آسانی کا امکان ہے۔×
Site Admin | August 8, 2024 2:54 PM
بھارت اور نیوزی لینڈ نے کسٹم کے سلسلے میں تعاون کے بندوبست کیلئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو آسان بنایا جاسکے
