ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 9:14 PM

printer

بھارت اور نائیجیریا نے دہشت گردی کے بارے میں بات چیت کی اور اس سے لڑنے میں تعاون کے میدانوں کی نشاندہی کی

بھارت اور نائیجیریا کے درمیان دفاعی اور دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق دوسرے مذاکرات نئی دلّی میں آج اختتام پذیر ہوئے۔ اِن دو روزہ مذاکرات میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور نائیجیریا کے اُن کے ہم منصب Nuhu Ribadu نے، بھارت-نائیجیریا دفاعی شراکت داری کے دائرہئ کار میں گہرائی سے مذاکرات کئے۔ اِس دفاعی شراکت داری کا مقصد دہشت گردی، انتہاپسندی اور بنیاد پرستی سے پیدا ہونے والے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنا ہے، جن میں سائبر اسپیس، بین الاقوامی جرائم، ہتھیاروں اور نشیلی اشیا کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے خطرات اور چیلنج بھی شامل ہیں۔
دونوں ملکوں نے سبھی طرح کی دہشت گردی سے لڑنے کی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے مقصد سے تعاون کے میدانوں کی نشاندہی کی۔
انھوں نے اپنے اِس یقین کو دوہرایا کہ دہشت گردی، خواہ کسی شکل میں ہو، منصفانہ نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے دوطرفہ صلاحیت سازی نیز بین الاقوامی منظرنامے میں تعاون کو مستحکم بنانے سے بھی اتفاق کیا۔
نائیجیریا کے قومی سلامتی کے مشیر Nuhu Ribadu نے مانیسر میں قومی سکیورٹی گارڈ کے مقامات کا بھی دورہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں