بھارت اور ملیشیا نے انسدادِ دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خاتمے، سائبر سکیورٹی، دفاعی صنعت اور سمندری سرحدوں کی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ نئی دلّی میں آج اوّلین بھارت-ملیشیا سکیورٹی مذاکرات کے دوران، دونوں ملکوں نے اہم نوعیت کے معدنیات اور نایاب نوعیت کی مٹی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور ملیشیا کی قومی سلامتی کونسل کے ڈائرکٹر جنرل راجا داتو نوشیرواں بن زین العابدین نے کی۔
Site Admin | January 7, 2025 9:17 PM