ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 9:40 AM | Cyclone 2025

printer

بھارت اور مصر کے درمیان ایک مشترکہ فوجی مشق ”Cyclone 2025“ آج سے، راجستھان کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں شروع ہوگی۔

بھارت اور مصر کے درمیان ایک مشترکہ فوجی مشق ”Cyclone 2025“ آج سے، راجستھان کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں شروع ہوگی۔ اِس 14 روزہ مشق کا مقصد بھارت اور مصر کے درمیان، صحرائی ماحول میں، پیشہ ورانہ ہنرمندی اور خصوصی فوجوں کی، مل کر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرکے، دفاعی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ تیسری سائیکلون مشق ہے۔

اِس مشق میں دہشت گردی کی روکتھام سے متعلق کارروائیاں، دشمن کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کی صلاحیت، حملے اور دیگر خصوصی مشن شامل ہیں۔

بھارت کے فوجی دستے کی نمائندگی، خصوصی دستوں کی پیراشوٹ ریجیمنٹ کا عملہ کرے گا جبکہ مصر کے دستے میں مصر کمانڈو Squadron اور مصر کی فضائی Platoon کرے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں