ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 9:41 PM

printer

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے نیوکلیائی توانائی اور پیٹرولیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے آج نیوکلیائی توانائی اور پیٹرولیم سمیت مختلف شعبوں میں پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادے شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کے درمیان نئی دلّی میں بات چیت کے بعد اِن مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادے سے آج سہ پہر راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ انھوں نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اعتبار سے انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات کی بیحد ستائش کی جنہیں عوام سے عوام کے درمیان تعلقات سے مضبوطی ملتی ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ولی عہد شہزادے مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راج گھاٹ بھی گئے۔
بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی تعلقات ہیں، جن میں پائیدار شراکت داری ایک کلیدی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ خصوصی تعلق، نئی دلّی میں راج گھاٹ پر متحدہ عرب امارات کے لیڈروں کے ذریعے شجرکاری کی منفرد روایت سے واضح ہے۔ 1992 میں متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زائد بن سلطان النہیان نے بھارت کے اپنے دورے کے دوران املتاس کا ایک پودا لگایا تھا۔ 2016 میں اُن کے صاحبزادے شیخ محمد بن زائد النہیان نے بھی، اِس وراثت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، املتاس کا ایک پودا لگایا تھا۔ وہ راج گھاٹ پر کوئی پودا لگانے والے متحدہ عرب امارات سے تیسری نسل کے لیڈر ہیں۔ راج گھاٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی واحد ملک کے تین پیڑھی کے لیڈروں نے، مہاتما گاندھی کی وراثت کی تعظیم کرتے ہوئے پودے لگائے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں