بھارت اور متحدہ عرب امارات نے آج ابوظبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کے دورے کے موقعے پر ممبئی میں تجارت سے متعلق دو معاملوں پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔ اتفاقِ رائے میں بھارت- UAE کے درمیان ورچوئل تجارتی راہداری VTC پر کام شروع کرنا اور اِس میں سہولت پیدا کرنے کیلئے MATRI انٹرفیس شامل ہے۔ یہ کام بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان، بھارت- مشرقِ وسطیٰ، مشرقی- یوروپ اقتصادی راہداری سے متعلق فریم ورک کے معاہدے کے تحت کیا جائے گا۔
Site Admin | September 10, 2024 10:00 PM