ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 9:28 AM | RBI Maldives

printer

بھارت اور مالدیپ نے سرحد پار لین دین میں مقامی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے فریم ورک تیار کرنے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا RBI اور مالدیپ کی مالیاتی اتھارٹی MMA نے سرحد پار لین دین میں مقامی کرنسیوں بھارتی روپے اور مالدیپ کے Rufiyaa کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ایک فریم ورک تیار کرنے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اِس مفاہمت نامے پر کَل ممبئی میں RBI کے گورنر شکتی کانت داس اور مالدیپ کی مالیاتی اتھارٹی کے گورنر احمد منور نے دستخط کئے۔

یہ مفاہمت نامہ کرنٹ اکاؤنٹ لین دین، کیپٹل اکاؤنٹ اور دیگر اقصادی مالی لین دین جس پر بھی دونوں ممالک متفق ہوں، بھارتی روپے اور مالدیپ کے Rufiyaa کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ فریم ورک برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو اپنے متعلقہ گھریلو کرنسیوں میں ادائیگیوں کی اجازت فراہم کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں