ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 12, 2025 9:36 PM

printer

بھارت اور ماریشس نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے

بھارت اور ماریشس نے اپنے تعلقات کو بڑھا کر ’بہتر اسٹریٹجک شراکت داری‘ میں تبدیل کرنے اور بحری سیکیورٹی نیز مقامی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دینے سمیت کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ فیصلہ آج ماریشس کی راجدھانی پورٹ لوئس میں   وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کے درمیان وفد سطح کی بات چیت کے دوران لیا گیا۔ بات چیت کے بعد جناب مودی نے عالمی خطہئ جنوب کے ملکوں کیلئے بھارت کے نئے وژن کا اعلان کیا اور اسے ”مہاساگر“ یا پورے خطے میں سلامتی اور ترقی کیلئے باہمی طور پر مفید اور جامع ترقی کا نام دیا۔میٹنگ میں جناب مودی نے عالمی خطہئ جنوب میں دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے پیش نظر ماریشس کی دفاعی اور سلامتی کی ضروریات کو مستحکم کرنے میں بھارت کی مسلسل مدد اور حمایت کا اعادہ کیا۔ماریشس کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے اور آخری دن، وزیر اعظم مودی نے آج Champ de Mars میں ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران ماریشس کے صدر، دھرم بیر گوکھول نے جناب مودی کو بھارت-ماریشس شراکت داری میں شاندار تعاون کیلئےGrand Commander of the Order of the Star and Key of the Indian Oceanسے نوازا۔وزیر اعظم مودی پہلے بھارتی ہیں، جنہوں نے ماریشس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے دستے نے ماریشس کے قومی دن کی تقریبات کی پریڈ میں حصہ لیا۔  اس سے پہلے قومی اسمبلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں، جناب مودی اور جناب رام غلام نے اعلیٰ اثرات کے حامل 20 کمیونٹی ترقیاتی پروجیکٹس اور بھارت کے تعاون سے چلنے والے ایک ایریا ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا۔یہ اقدامات ماریشس کی حفظانِ صحت نظام اور بنیادی ڈھانچے کو تقویت فراہم کریں گے۔ اِس سے ماریشس کے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم رام غلام نے ماریشس میں مشترکہ طور پر اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا افتتاح کیا۔یہ سیکھنے، تحقیق اور عوامی خدمت کے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر اعظم کے ماریشس دورے کے بارے میں نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ یہ دورہ بہت ہی اہم، مفید اور نتیجہ خیز رہا۔وزیر اعظم ماریشس کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ    ہو گئے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے آج ماریشش میں Ganga Talao پر پوجا ارچنا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماریشش میں Ganga Talao واپس آنا ایک بہت ہی جذباتی احساس تھا۔ اس کے مقدس پانی میں کھڑے ہوکر کوئی بھی اس روحانی تعلق کو محسوس کرسکتا ہے جو سرحدوں سے ماورا ہے۔ لوگوں کی نسلوں کو ان کی جڑوں سے جوڑتا ہے۔یہ پوجا ارچنا معنی خیز طور پر بھارت اور ماریشش کے درمیان مشترکہ عقیدت، ثقافتی وابستگی اور مقدس رشتوں کی علامت ہے۔ اس سے پہلے آج دونوں ممالک کے درمیان ایک وفود سطح کی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نریندمودی اور ماریشش کے وزیراعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام نے بھارت ماریشش کی دوستی پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بھارت۔ماریشش کی شراکت داری کو ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے انفراسٹرکچر، مکانات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت اور مزید شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ شعبے جیسے مصنوعی ذہانت، صلاحیت سازی اور پائیدار ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نریندرمودی کا دورہ بھارت۔ماریشش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں توانائی لانے کا کام کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں