ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 18, 2025 9:51 PM

printer

بھارت اور قطر نے دوطرفہ تعلقات کو کلیدی شراکت داری تک وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ آئندہ پانچ برس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو دوگنا کرکے سالانہ 28 ارب ڈالر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

بھارت اور قطر نے آج اپنے تعلقات کو اہم نوعیت کی ساجھیداری تک بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اِس بارے میں مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے اور ٹیکس چوری کو روکنے سے متعلق بھی مفاہمت کے ایک دیگر اقرار نامے پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور دورے پر آئے ہوئے قطر کے امیر کی موجودگی میں مفاہمت کے دونوں اقرار ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزارت خارجہ میں قونصل، پاسپورٹ، ویزا اور بیرون ملک بھارتی امور کے سکریٹری ارون کمار چٹرجی نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی اور قطر کے امیر کے درمیان بات چیت میں تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، جدت طرازی، ٹیکنالوجی، خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دیئے جانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور بھی تبادلہئ خیال کیا۔ سکریٹری موصوف نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اگلے پانچ سال میں تجارت کو دوگنا کرکے 28 ارب ڈالر سالانہ کرنے سے بھی اتفاق کیا۔
جناب چٹرجی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے کئی شعبوں کی نشاندہی کی، جہاں قطر کا sovereign wealth فنڈ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی، بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرسکتی ہے۔
جناب چٹرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہوائی اڈے پر قطر کے امیر کا بذاتِ خود خیر مقدم کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہ صرف مستحکم ہیں بلکہ دونوں رہنما ایک دوسرے کا ذاتی طور پر بہت زیادہ احترام بھی کرتے ہیں۔
اس سے پہلے آج صبح قطر کے امیر کا راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر باضابطہ استقبال کیا گیا۔ دونوں ملکوں نے آج دن میں کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور قطر کے ان کے ہم منصب شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی کی موجودگی میں کاروبار اور سرمایہ کاری اشتراک میں اضافہ کرنے کی غرض سے مفاہمت کے دو اور اقرار ناموں پر دستخط کیے۔ قطر کی کاروباری ایسوسی ایشن اور بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن اور Invest Qatar اور Invest India کے درمیان اِن سمجھوتوں کا تبادلہ ہوا۔
بھارت- قطر کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور قطر کے درمیان مستقبل کی ساجھیداری پائیداری، ٹیکنالوجی، صنعتکاری اور توانائی کی بنیادوں پر قائم ہوگی۔
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج نئی دلّی میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ جناب دھنکھڑ نے Fifa 2022 کیلئے اپنے قطر کے دورے کے دوران دیئے گئے پُرجوش استقبالیے کو یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رشتوں کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جس میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں