وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور فلپائن کے مابین روابط کی جڑیں جمہوری اقدار، تکثیری روایات اور اقتصادی مشترکات میں پیوستہ ہیں۔ نئی دلّی میں بھارت-فلپائن کے مابین سفارتی روابط کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کیلئے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی قانون اور قواعد وضوابط کو برقرار رکھنے کیلئے عہد بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال میں خاص طور سے روابط میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر Ferdinand Marcos نے اس کیلئے سمت طے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اور سلامتی سے متعلق اشتراک میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-فلپائن کے مابین رشتے کو بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی سے فطری طور پر فائدہ ہوا ہے۔ بھارت-فلپائن سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی Logo کا اجراء بھی عمل میں آیا۔×
Site Admin | November 14, 2024 9:46 AM