August 24, 2024 9:35 PM

printer

بھارت اور سنگاپور کے درمیان دوسرے دور کے وزارتی گول میز مذاکرات، پیر کے روز سنگاپور میں ہوں گے۔

بھارت اور سنگاپور کے درمیان دوسرے دور کے وزارتی گول میز مذاکرات، پیر کے روز سنگاپور میں ہوں گے۔ اِس میں بھارت کی طرف سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل نیز ریلویز، IT اور اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو، حصہ لیں گے۔
اپنے اِس دورے میں یہ وزراء، سنگاپور کے اپنے ہم منصب وزیروں کے ساتھ گفتگو کریں گے اور وہاں کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق بھارت اور سنگاپور کے درمیان وزارتی گول میز مذاکرات، ایک منفرد طریقہئ کار ہے، جو باہمی تعلقات کیلئے نیا ایجنڈا طے کرنے کی خاطر قائم کیا گیا تھا۔ اِس کی پہلی میٹنگ ستمبر 2022 میں نئی دلّی میں ہوئی تھی۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اِس میٹنگ سے طرفین کو کلیدی ساجھیداری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے اور اِسے مزید وسعت دینے کے نئے راستوں کی نشاندہی کرنے کا موقع ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں