September 5, 2024 3:09 PM

printer

بھارت اور سنگاپور نے ڈیجیٹل ٹکنالوجی، سیمی کنڈکٹر، صحت اور ہنرمندی کے فروغ جیسے شعبوں میں 4 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں

بھارت اور سنگاپور نے آج صحت وادویات، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ، ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور بھارت-سنگاپور سیمی کنڈکٹر ایکو نظام سے متعلق ساجھیداری کے شعبوں میں اشتراک کی خاطر چار مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے اپنے جامع کلیدی ساجھیداری کو مزید وسعت دینے سے بھی اتفاق کیا ہے، جس سے مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کو تقویت حاصل ہوگی۔ آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے اُن کے ہم منصب  Lawrence Wong کے درمیان وفود سطح کی بات چیت میں اِس سلسلے میں فیصلہ کیاگیا۔ سنگاپور میں بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اقتصادی رشتوں میں خاطر خواہ پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ملکوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارتی معیشت میں تقریباً 160 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سنگاپور ایک سرکردہ اقتصادی شراکت دار ہے۔ جناب مودی اور جناب Wong نے دفاع وسیکورٹی، تعلیم، آرٹیفشیل انٹلی جنس، فن ٹیک، سائنس وٹکنالوجی کے شعبوں میں موجودہ اشتراک بھی جائزہ لیا۔اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سنگاپور نہ صرف ایک ساجھیدار ملک ہے بلکہ ہر ترقی پذیر ملک کے لیے ترغیب کا باعث بھی ہے۔بعد میں وزیر اعظم مودی اور سنگاپور کے اُن کے ہم منصب نے سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانک سازو سامان کی سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی AEM Holdings Ltd کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو SEMICON INDIA میں شرکت کے لیے مدعو کیا، جو اِس ماہ بعد میں گریٹر نوئیڈا میں ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے آج سنگاپور کے صدر   Tharman Shanmugaratnam اور دیگر سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی۔ وہ سنگاپور کی کمپنیوں کے CEOs کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ اِس سے قبل آج وزیر اعظم مودی کو سنگاپور کے پارلیمنٹ میں باضابطہ استقبالیہ دیاگیا۔ جناب مودی برونائی کے اپنے کامیاب دورے کے بعد کل دو روزہ دورے پر سنگاپور پہنچے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں