September 5, 2024 9:57 PM

printer

بھارت اور سنگاپور نے مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کو بڑی تقویت دیتے ہوئے اپنے تعلقات کو جامع کلیدی ساجھے داری کی سطح پر لے جانے سے اتفاق کیا ہے

بھارت اور سنگاپور نے صحت ادویات، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ نیز ڈیجیٹل تکنیک کے شعبوں میں اشتراک کے چار مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت-سنگاپور سیمی کنڈکٹر کلیدی ساجھے داری کے شعبے میں بھی مفاہمت نامہ طے ہوا ہے۔ دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کو جامع کلیدی ساجھے داری کی سطح پر لے جانے سے بھی اتفاق کیا ہے جس سے مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کو مزید تقویت ملے گی۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے اُن کے ہم منصب Lawrence Wong کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ سنگاپور میں بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ طرفین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارتی معیشت میں تقریباً 160 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سنگاپور، بھارت کا ایک سرکردہ اقتصادی ساجھے دار ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ سنگاپور نہ صرف ایک ساجھے دار ہے بلکہ ہر ترقی پذیر ملک کیلئے تحریک کا باعث بھی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو بھارت میں SEMICON INDIA نمائش میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا جو اِس مہینے گریٹر نوئیڈا میں ہونے والی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں