بھارت اور سنگاپور نے خاص طور پر Automation اور مصنوعی ذہانت AI جیسے جدید ترین شعبوں میں صنعتی تعاون میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر Ng Eng Hen نے آج نئی دلّی میں بھارت-سنگاپور وزراءِ دفاع کے چھٹے مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری، دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی قربت کا ثبوت ہے۔ دونوں وزیروں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان ظاہر کیا۔ دونوں ملکوں نے سائبر سکیورٹی جیسے ابھرتے ہوئے میدانوں میں دفاعی تعاون کو بڑھاوا دینے سے اتفاق کیا۔ انھوں نے اگلے پانچ سال کیلئے مشترکہ فوجی تربیت کے بارے میں دوطرفہ معاہدے میں توسیع سے بھی اتفاق کیا۔
میٹنگ کے دوران سنگاپور کے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ بھارت، ایشیا کے امن واستحکام کیلئے ایک دفاعی آواز ہے۔دو طرفہ تعلقات کو حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سنگاپور کے دورے میں ایک جامع دفاعی شراکت داری تک پہنچایا گیا تھا۔آج کی اس میٹنگ کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوگئی ہے کیونکہ یہ بھارت کی، مشرق نواز پالیسی کی ایک دہائی پورا ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ اس پالیسی نے سنگاپور میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور خطے کے ملکوں کے ساتھ دفاعی رابطہ پیدا کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔
Site Admin | October 22, 2024 9:48 PM