August 26, 2024 3:22 PM

printer

بھارت اور سنگاپور تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو مستحکم بنانے کی خاطر آج دوسرے وزارتی گول میز مذاکرات  کررہے ہیں

بھارت اور سنگاپور کے درمیان دوسرے گول میز وزارتی مذاکرات آج سنگاپور میں شروع ہورہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران دونوں فریق باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں اور کلیدی ساجھیداری کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیں گے۔ دونوں ملک اپنی ساجھیداری کو وسعت دینے اور نئی بلندی پر لے جانے کے نئے راستوں کی نشاندہی بھی کریں گے۔

اس میٹنگ میں بھارت کی طرف سے وزیر خارجہ ڈاکٹر  ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملاسیتارمن، ریلویز، اطلاعات ونشریات اور الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نیز کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل شرکت کررہے ہیں۔ اِن وزیروں نے آج سنگاپور کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں