July 9, 2024 9:37 PM

printer

بھارت اور روس نے، ماسکو میں 22ویں سالانہ کانفرنس کے دوران، 2030 تک 100 ارب ڈالر تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے

بھارت اور روس نے، 2030 تک 100 ارب ڈالر مالیت کا تجارتی ہدف مقرر کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ماسکو میں اخبار نویسوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان میٹنگ کے دوران، تبادلہئ خیال کا ایجنڈا مرکزی طور پر اقتصادی تعاون پر مرکوز رہا۔
دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے 9 دستاویزات پر دستخط کئے۔ اِن میں ماحولیات اور آب وہوا کی تبدیلی، نقشہ نویسی، قطبی تحقیق، سرمایہ کاری، تجارت اور ادویہ سازی کے شعبوں میں مفاہمت نامے شامل ہیں۔
نئی دلّی اور ماسکو نے پرسار بھارتی اور ٹی وی Novosti کے درمیان نشریات کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے ہیں۔
جناب کواترا نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اُن بھارتی شہریوں کو جلد ڈسچارج کرنے کے معاملے کو پُر زور طریقے پر اٹھایا جنھیں روسی فوج کی خدمت میں شمولیت کیلئے گمراہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس نے تمام بھارتی باشندوں کو روسی فوج کی خدمت سے جلد ڈسچارج کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں