ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 9:49 PM

printer

بھارت اور جمائیکا نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، ثقافتی تبادلے اور کھیلوں کے شعبوں میں چار مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا ہے

بھارت اور جمائیکا نے آج ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر، ثقافتی تبادلے اور کھیل کود کے شعبوں میں تعاون کے چار مفاہمت ناموں کا آپسی تبادلہ کیا ہے۔ اِن مفاہمت ناموں کا تبادلہ وزیر اعظم نریندر مودی اور جمائیکا کے وزیر اعظم ڈاکٹر Andrew Holness کے درمیان نئی دلّی میں وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد ہوا۔
ایک مشترکہ پریس بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت، جمائیکا کے وزیر اعظم کے دورے کو بڑی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ڈاکٹر Holness پہلی بار بھارت کے باہمی دورے پر آئے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور جمائیکا کے تعلقات عوام سے عوام کے مضبوط بندھن، مشترکہ تاریخ اور جمہوری اقدار پر مبنی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ بھارت مختلف شعبوں میں جمائیکا کے ساتھ اپنے تجربات مشترک کرنے کیلئے تیار ہے۔
منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مشترکہ چیلنجز ہیں اور دونوں ممالک اِن سے مل کر لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ دونوں ممالک عالمی امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور جمائیکا کا مشترکہ خیال ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔
اپنے خطاب میں جمائیکا کے وزیر اعظم نے کہا کہ جمائیکا اپنی آزادی کے بعد سے بھارت کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
جمائیکا کے وزیر اعظم کَل وارانسی کا دورہ کریں گے۔ وہ بھارت کے چار روزہ سرکاری دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں