وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھارت اور جاپان کے درمیان، سیمی کنڈیکٹر اشتراک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔ آج نئی دلّی میں بھارت جاپان فورَم کے، بات چیت پر مبنی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملک اس میدان میں تائیوان کے ساتھ بھی کام کاج کررہے ہیں، جس سے ایک بڑی شراکت داری کا راستہ ہموار ہورہا ہے، تاکہ سیمی کنڈیکٹر کے سلسلے میں عالمی سطح کی سرگرمیوں کو ایک نظام فراہم کیا جاسکے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ سیمی کنڈیکٹرس، آنے والی دہائی میں جغرافیائی سطح پر مساوات لانے کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے اس میدان میں اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے بین الاقوامی اشتراک کیلئے بھارت کی بڑھتی ہوئی آمادگی کا بھی اشارہ دیا، جس میں بیرون ملک مطالعہ کرنے کی طلباء کی حوصلہ افزائی اور بھارت میں غیر ملکی طلباء کا خیر مقدم بھی شامل ہے۔×