August 19, 2024 10:10 PM

printer

بھارت اور جاپان کل نئی دلّی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کریں گے

بھارت اور جاپان کل نئی دلّی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جاپان کے وزیر دفاع Kihara Minoru  اور وزیر خارجہ Yoko Kamikawa میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ دو جمع دو مذاکرات کے موقع پر وزیر دفاع اور اُن کے جاپانی ہم منصب کے درمیان ایک باہمی میٹنگ بھی ہوگی۔ باہمی میٹنگوں اور دو جمع دو میٹنگ کے دوران وزراء، باہمی تعاون کا جائزہ لیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے نئے امکانات تلاش    کریں گے۔ وزراء، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں