August 20, 2024 9:44 PM

printer

بھارت اور جاپان نے نئی دلّی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا

بھارت اور جاپان نے آج نئی دلّی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جاپان کے وزیر دفاع کِیہارا مِنورُو اور وزیر خارجہ محترمہ یوکو کامی کاوا نے میٹنگ میں حصہ لیا۔
میٹنگ کے دوران وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان سرگرمیوں میں مزید اضافے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہئ خیال بھی کیا۔
میٹنگ کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ستمبر 2022 میں ٹوکیو میں منعقدہ پچھلی میٹنگ سے اب تک خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہت سے معاملات میں نتائج، امید سے بھی زیادہ برآمد ہوئے ہیں۔ جناب سنگھ نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے وزراء دفاع کے درمیان عمدہ تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت- جاپان شراکت داری، بھارت- بحر الکاہل خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی کوششوں کو حمایت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ خطے میں استحکام اور سلامتی کو فروغ دیا جاسکے اور بامعنی نتائج حاصل کیے جاسکیں۔
ایک پریس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دفاع اور سلامتی سے متعلق اِس میٹنگ میں وسیع اور نتیجہ خیز نظریات کا اظہار کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ آج کے دو جمع دو مذاکرات، ایک ایسا موقع تھا کہ جب تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مزید تعاون سے اتفاق کیا گیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے اعلان کیا کہ بھارت Fuku oka میں دونوں ملکوں کے درمیان، عوام سے عوام کے مابین رشتوں کو فروغ دے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان دہشت گردی، اور خاص طور پر سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی کی روک تھام کے تئیں پُر عزم ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں