ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 9:14 PM

printer

بھارت اور جاپان نے آزاد، کھلے اور ضابطوں پر مبنی بھارت بحرالکاہل خطے کی بات پر زور دیا ہے

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے Laos Ventiane کے اپنے تین روزہ دورے کے آج آخری دن جاپان کے اپنے ہم منصب جنرل Nikatani سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب سنگھ نے کہا کہ جنرل Nikatani کے ساتھ ان کی ملاقات اچھی رہی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری آزاد، کھلے اور اصولوں پر مبنی بھارت بحرالکاہل خطے کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرے گی۔
طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی صنعت اور ٹکنالوجی سے متعلق تعاون کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔ جناب سنگھ نے فلپنس کے دفاع کے سکریٹری Gilberto Teodoro سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ فلپنس ایکٹ ایسٹ پالیسی اور بھارت بحرالکاہل نظریے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلپنس کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور توسیع دینے کے تئیں مضبوطی سے عہدبستہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں