August 20, 2024 9:28 AM

printer

بھارت اور جاپان آج شام نئی دلی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کریں گے

بھارت اور جاپان آج شام نئی دلی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل نئی دلی میں جاپان کی وزیر خارجہ Yoko Kamikawa اور وزیر دفاع Minoru Kihara سے ملاقات کی جو بھارت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے باہمی دفاعی اور سکیورٹی رشتوں کا جائزہ لیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور جاپان کے درمیان شراکتداری بھارت بحرالکاہل خطے اور اُس سے آگے تک امن اور خوشحالی کو فروغ دے رہی ہے۔ جاپان کے وزراء کَل نئی دلی پہنچے تھے۔ اپنے نئی دلی دورے سے پہلے جاپان کی وزیر خارجہ Kamikawa نے کہا کہ بھارت کی کلیدی اہمیت پہلے اتنی زیادہ نہیں تھی جو اب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بحرہند سمندر کے وسط میں واقع ہے جو ایشیا اور افریقہ کو جوڑ رہا ہے اور وہ ایک آزاد اور کھلے بھارت بحرالکاہل کی تکمیل میں ایک اہم شراکتدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو جمع دو میٹنگ میں دونوں وزراء قانون کی حکمرانی پر مبنی ایک آزاد اور کھلے بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور اسے مستحکم رکھنے کیلئے کلیدی ماحول پر اپنے خیالات مشترک کریں گے۔ انہوں نے دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی بھی تصدیق کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں