ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 12, 2024 2:57 PM

printer

بھارت اور بھوٹان کا آب و ہوا کی تبدیلی اور مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے سے اتفاق

بھارت اور بھوٹان نے آب وہوا کی تبدیلی، ہوا کی کوالٹی، جنگلات، جنگلاتی زندگی کے بندوبست کے شعبوں میں مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر Gem Tshering کی سربراہی میں بھوٹان کے ایک وفد نے نئی دِلی میں ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت  Kirti Vardhan سنگھ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہوا کی کوالٹی، آب وہوا کی تبدیلی، جنگلات، قدرتی وسائل، جنگلاتی زندگی اور قابل تجدید توانائی سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔ جناب سنگھ نے بین الاقوامی Big Cat اتحاد میں شامل ہونے پر بھوٹان کے وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھارت کی طرف سے ایک عالمی پہل ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان یکساں جغرافیہ، ماحولیاتی نظام اور جمہوری اقدار مشترک ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی، دونوں ملکوں کیلئے ایک عام تشویش ہے۔ جناب شیرنگ نے بتایاکہ بھوٹان، کاربن کی آلودگی سے پاک ہے اور وہ اپنی توانائی کا بڑا حصہ پن بجلی سے حاصل کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں