September 19, 2024 2:52 PM

printer

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ چنئی میں جاری

کرکٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ چنئی میں جاری ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے اب سے کچھ دیر پہلے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 164 رن بنا لیے تھے۔

اِس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گوتم گھمبیر کے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کے بعد یہ پہلی ٹسٹ سیریز ہے۔ بنگلہ دیش نے حال ہی میں روالپنڈی میں پاکستان کو ٹسٹ سیریز میں دو-صفر سے تاریخی شکست دی تھی اور یہ حریف ٹیم کے خلاف اب تک کی پہلی شکست بھی تھی جس سے بنگلہ دیش کی ٹیم پراعتماد ہے۔ دوسری جانب بھارت نے اِس سال کے شروع میں اپنے گھریلو میدان پر انگلینڈ کو ٹسٹ سیریز میں چار-ایک سے ہرایا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں