بھارت اور برازیل نے توانائی اور دو طرفہ تجارت کے شعبوں میں موجودہ اشتراک و تعاون اور سود مند تعلقات نیز پائیدار ایندھن بالخصوص حیاتیاتی ایندھن کے شعبے میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ یہ بات، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور برازیل کے کانکنی اور توانائی کے وزیر Alexander Silveria کے درمیان میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی۔ جناب پوری، جمعرات کے روز سے برازیل کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں نے اثاثے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے ذریعے برازیل میں بھارتی کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کے لیے نئے ممکنہ طریقے تلاش کرنے کیلئے اپنے عزم کو دوہرایا۔
Site Admin | September 21, 2024 9:43 PM