ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 21, 2024 5:08 PM

printer

بھارت اور برازیل نے ایندھن اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے سلسلے میں اپنا تعاون اور اشتراک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت اور برازیل نے باہمی فائدے کے خاطر توانائی کے شعبے میں موجودہ تعاون اور اشتراک کا جائزہ لیا ہے۔ دونوں ملکوں نے باہمی تجارت اور ایندھن، خاص طور پر Bio Fuels کے میدان میں تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ بھارت کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری جمعرات سے برازیل کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ برازیل کے کاموں اور توانائی کے محکمے کے وزیرAlexandre Silveira کے ساتھ جناب پوری کی بات چیت کے بعد جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے برازیل میں ہندوستانی کمپنیوں کی موجودگی بڑھانے کے طور طریقے تلاش کرنے سے اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ دونوں وزیروں نے اثاثے بڑھانے کی غرض سے نئی سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں