ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 16, 2025 2:52 PM

printer

بھارت اور برازیل، جرمنی اور جاپان سمیت دیگر G4 ملکوں نے، کونسل میں مذہب کی بنیاد پر سیٹیں مختص کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔

بھارت اور برازیل، جرمنی اور جاپان سمیت دیگر G4 ملکوں نے، اقوام متحدہ کی اصلاح شدہ سلامتی کونسل میں مذہب کی بنیاد پر سیٹیں مختص کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پاروت نینی ہریش نے کہا کہ کونسل کی اصلاح میں، مذہبی وابستگی جیسے نئے معیارات کو شامل کیا جانا، اقوام متحدہ کے طور طریقوں کے خلاف ہے۔ وہ کل G4 کی طرف سے کونسل اصلاحات کے بارے میں، نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں بین حکومتی مذاکرات IGN کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ بھارت کے اقوام متحدہ کے ایلچی نے زور دے کر کہا کہ علاقائی نمائندگی، نہ کہ مذہب، کونسل کی رُکنیت کیلئے اصل بنیاد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں