August 23, 2024 9:31 AM

printer

بھارت اور امریکہ نے سامان اور خدمات کی یقینی فراہمی کا سمجھوتہ کیا

بھارت اور امریکہ نے سامان اور خدمات کی یقینی فراہمی کا سمجھوتہ کیا ہے، جس کے تحت دونوں ملک فراہمی میں غیرمتوقع رکاوٹ دور کرکے ایک دوسرے سے وہ صنعتی وسائل حاصل کرسکیں گے، جن کی انہیں ضرورت ہے، تاکہ وہ قومی سلامتی کی ضروریات پوری کرسکیں۔ امریکہ کے محکمہئ دفاع پینٹاگن نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔  مذکورہ بندوبست کے ذریعے بھارت اور امریکہ نے ایسے سامان اور خدمات کیلئے ایک دوسرے کو ترجیحی مدد فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے، جن سے قومی دفاع کو فروغ حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں