بھارت اور امریکہ نے، بھارت سے چوری کئے گئے نوادرات کو امریکہ سے واپس لانے کیلئے ثقافتی املاک کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک قدیم نوادرات اور قدیم ثقافتی مواد کی غیرقانونی تجارت، درآمد، برآمد اور ناجائز تجارت کو روکنے اور اُس پر پابندی لگانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ یہ امریکہ کے ساتھ ثقافتی املاک کا پہلا سمجھوتہ ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے سمجھوتے پر دستخط کرنے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ یہ بین ثقافتی نمو کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرے گا۔
اسی دوران، بھارت میں امریکی سفیر Eric Garcetti نے کہا کہ یہ سمجھوتہ بھارت کو امریکہ کے باہمی ثقافتی املاک کے سمجھوتے کا 30واں شریک بننے کے ساتھ، بھارت کو اُس کا حق دینے کے تئیں ایک اہم قدم ہے۔x