ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 7, 2024 2:40 PM

printer

بھارت اور امریکہ مختلف شعبوں میں مل کر سرمایہ کاری کررہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اور وزیر دفاع  Lioyd Austin نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ مختلف شعبوں میں مل کر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ امریکہ کے ایک سرکردہ روزنامے میں ایک مشترکہ تحریر میں چوٹی کے دونوں عہدیداروں نے بائیڈن انتظامیہ کی بھارت-بحرالکاہل حکمت عملی کو دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات کی انتہائی اہم کڑی قرار دیا۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ تعلقات کے ایک حصے کے طور پر امریکہ اور بھارت کواڈ کے ارکان کے طور پر اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹر جیسے مختلف شعبوں میں بھی ایک ساتھ مل کر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ امریکہ کی بھارت-بحرالکاہل  حکمت عملی میں صدر جوبائیڈن کے بدلاؤ سے جو نتائج برآمد ہوئے ہیں، وہ صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیرس کی جانب سے پیش کی گئی خارجہ پالیسی، حکمت عملی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جنوبی چین کے سمندر میں چین کے جزیرے اور بحری تنازعے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں عہدیداروں نے کہا کہ وہ خطے کی آبی گزرگاہوں میں چین کی خطرناک پالیسی کے خلاف ایک ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں