بھارت اور البانیہ نے Tirana میں مشاورت کی باہمی میٹنگ کی۔ کل مشاورتی میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا جامع جائزہ لیا۔ باہمی معاملات میں سیاسی تعلقات، تجارت، ثقافتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطے سے متعلق معاملات شامل ہیں۔ تبادلہئ خیال کے دوران بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔میٹنگ کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافتی امور سے ایک دوسرے کو فیض پہنچانے اور تعلقات سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ بھارت نے اِس برس اگست میں البانیہ میں اپنا ریذیڈینٹ مشن کھولا ہے۔
Site Admin | November 1, 2024 9:25 PM