ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 28, 2024 9:30 PM

printer

بھارت اور اسپین نے ریل ٹرانسپورٹ،کسٹمز اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں

آج بھارت اور اسپین نے ریل ٹرانسپورٹ، کسٹمز اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت ناموں پر دستخط کئے۔ اِن سمجھوتوں پر وڈوڈرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اسپین کے صدر Pedro Sanchez کے درمیان باہمی اور وفد کی سطح کے مذاکرات کے بعد دستخط کئے گئے۔ وڈوڈرہ میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے سکریٹری (مغرب) Tanmaya Lal نے بتایا کہ دونوں لیڈروں نے باہمی تعلقات اور باہمی مفادات کے عالمی معاملات کے مکمل منظرنامے پر نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ جناب Lal نے کہا کہ دونوں ملک سال 2026 کو ثقافت، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے سال کے طور پر منائیں گے۔
جناب Lal نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اور اسپین کے درمیان باہمی تجارت دس ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں جناب مودی اور جناب Sanchez نے پائیدار توانائی کو فروغ دینے اور آب وہوا کی تبدیلی کے ساتھ موافقت کرنے میں تعاون کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔ دونوں لیڈروں نے کہا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت نامے کی جلد تکمیل کے تئیں پُرامید ہیں۔ دونوں لیڈروں نے دہشت گردی کی ذیلی تنظیموں کے استعمال اور سرحد پار کی دہشت گردی سمیت تمام طرح کی دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کی مذمت کی۔
دونوں ملکوں میں عوام سے عوام کے رابطے اور سفارتی خدمات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے، لیڈروں نے اسپین کے شہر Barcelona میں بھارت کے پہلے قونصلیٹ جنرل کے کام کاج شروع کرنے اور بینگلورو میں اسپین کا قونصلیٹ جنرل کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی اور صدر Sanchez نے بھارت-یوروپی یونین جامع شراکت داری کو مستحکم کرنے اور جامع آزاد تجارت کے معاہدے، سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے اور جغرافیائی نشاندہی کے معاہدے کیلئے یوروپی یونین-بھارت سہ رخی مذاکرات میں پیشرفت کرنے کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جنگ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امن کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
انھوں نے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام قائم کرنے کے اپنے مستحکم عزم کو بھی شیئر کیا اور تمام متعلقہ فریقین سے استقامت برتنے پر زور دیا۔ آج صبح دونوں لیڈروں نے مشترکہ طور پر C-295 فوجی طیارے کی مینوفیکچرنگ کیلئے ٹاٹا ایئرکرافٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ ایئرکرافٹ کمپلیکس ہوا بازی کے شعبے میں ایک فلیگ شپ ’میک اِن انڈیا‘ پہل ہے اور بھارت میں فوجی طیاروں کو مینوفیکچرنگ کیلئے پہلی نجی شعبے کی فائنل اسمبلی لائن ہے۔ اسے ٹاٹا ایڈوانس سسٹم، ایئر بس اسپین کے تعاون سے قائم کر رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس عالمی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں ایک قابل اعتماد شراکتدار کے طورپربھارت کی حیثیت کومستحکم کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں