بھارت اور ارجنٹینا نے آج لیتھیم کی تلاش اور کانکنی میں تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ آج نئی دلّی میں کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جی کشن ریڈی اور ارجنٹینا کے Catamarca صوبے کے گورنر Rau’l Alejandro Jalil کے درمیان ایک میٹنگ کے بعد اِس مفاہمت نامے پر دستخط کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران میں کانکنی کے شعبے، خاص طور پر لیتھیم کی تلاش اور سرمایہ کاری کے مواقع میں وسیع تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کانکنی کی وزارت کے سکریٹری اور سینئر حکام، میٹنگ میں موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے سینئر حکام نے پالیسی فریم ورک، نظم و ضبط کے پہلوؤں اور کانکنی کے پائیدار طور طریقوں پر بات چیت کی تاکہ باہمی طور پر سود مند ایک شراکت داری کو یقینی بنایاجاسکے۔
اس کے علاوہ معلومات کے تبادلے اور ارجنٹینا کے کانکنی کے شعبے میں بھارت کی سرگرمی بڑھانے کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تعاون کرنے پر زور دیا گیا۔ مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ ہی بھارت اور ارجنٹینا نے معدنیات کے اہم شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے اپنے اپنے عہد کا اظہار کیا ہے۔
توقع ہے کہ اِس مفاہمت نامے سے لیتھیم کی تلاش کے پروجیکٹوں میں تیزی آئے گی، وسائل کے تحفظ میں اضافہ ہوگا اور لاطینی امریکی کانکنی کے منظر نامے میں بھارتی کمپنیوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ x