بھارت اور آسٹریلیا نے ہر طرح کی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے اور جامع اور ٹھوس انداز سے دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر بین الاقوامی اشتراک کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کَل نئی دلی میں دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق بھارت-آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی چودہویں میٹنگ کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے سرحد پار سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی کیلئے دہشت گردوں کو درپردہ استعمال کئے جانے کی مذمت کی۔ دونوں ملکوں نے اندرون ملک، علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی سے لاحق خطرات کے تعلق سے تبادلہئ خیال بھی کیا۔
بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں دہشت گردی مخالف شعبے کے جوائنٹ سکریٹری K.D. Dewal نے کی۔ جبکہ آسٹریلیا کے وفد کی سربراہی وہاں کے اُمور خارجہ اور تجارت کے محکمے میں دہشت گردی مخالف شعبے کے ایلچی Richard Feakes نے کی۔