کُشتی میں بھارت اردن کے شہر عمان میں 23 سال سے کم عمر کی ایشین Wrestling چیمپئن شپ 2024 میں سرفہرست رہا۔ نوجوان بھارتی پہلوانوں نے فری اسٹائل کُشتی میں سونے کے چار، چاندی کے دو اور کانسے کے دو تمغوں سمیت کُل 8 تمغے حاصل کئے ہیں۔
Abhimanyu نے 70 کلوگرام کے زمرے میں، Jointy Kumar نے 92 کلوگرام، ساحل Jaglan نے 97 کلوگرام اور Anirudh Kumar نے 125 کلوگرام زمرے میں سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ روہت نے 65 کلوگرام اور جے دیپ نے 74 کلوگرام کے زمرے میں چاندی کے تمغے حاصل کئے، جبکہ Shubham نے 57 کلوگرام اور امِت نے 79 کلوگرام میں کانسے کے تمغے حاصل کئے۔
اس باوقار مقابلے میں بھارتی دستے کی جانب سے یہ اب تک کی شاندار کارکردگی ہے۔ قزاقستان دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ کرغستان نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ x