ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 31, 2024 2:45 PM

printer

بھارت-آسٹریلیا کی روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی امریکی اوپن ٹینس میں مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

دفاعی چیمپئن نوواک جوکو وِچ US اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی Alexei Popyrin سے حیرت انگیز طور پر ہارکر US اوپن سے باہر ہوگئے ہیں۔ Alexei Popyrin نے اپنے کیریئر میں Arthur Ashe اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ کھیلتے ہوئے نوواک جوکو وِچ کو 6-4، 6-4، 2-6، 6-4 سے کراری شکست دی۔ سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکو وِچ، ریکارڈ 25ویں ٹائٹل اور اپنے کیریئر کے 100 ویں ٹائٹل کیلئے کھیل رہے تھے۔ 2017 کے بعد پہلی مرتبہ وہ اِس سال کوئی بھی گرینڈ  Slamنہیں جیت پائیں گے۔

اِسی دوران بھارت کے Yuki Bhambri اور فرانس کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Albano Olivetti، یو ایس اوپن کے مردوں کے ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

بھارت اور فرانس کی اِس جوڑی نے امریکہ اور ہالینڈ کی جوڑی Austin Krajicek اور Jean-Julien Roger کو 4-6، 6-3، 7-5 سے شکست دی۔ اِس سے پہلے روہن بوپنّا اور Matthew Ebden کی بھارت-آسٹریلیائی جوڑی مَردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ دوسرے درجے کی اس جوڑی نے Roberto Carballes Baena اور Federico Coria پر مشتمل اسپین- ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی جوڑی کو دوسرے راؤنڈ میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دی۔ x

این سری رام بالاجی اور ارجنٹینا کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Guido Andreozzi، Michael Venus اور Neal Skupski پر مشتمل نیوز لینڈ اور برطانیہ کی جوڑی سے ہارنے کے بعد US اوپن سے باہر ہوگئے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں