مردوں کے جونیئر ایشیا کپ ہاکی 2024 کے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن بھارت کا مقابلہ آج عمان کی راجدھانی مسقط میں ملیشیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ اتوار کو بھارت، جنوبی کوریا کو آٹھ-ایک سے ہراکر پول-اے میں چوٹی پر پہنچ گیا۔ اَرشدیپ نے ہیٹرک اسکور کی، جبکہ Araijeet Singh Hundal نے بھارت کیلئے دو گول کئے۔ Gurjot Singh، Rosan Kujur اور روہت نے ایک ایک گول کئے۔ Taehyeon Kim نے کوریا کیلئے واحد گول کیا۔ آج دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مردوں کے دسویں ہاکی جونیئر ایشیا کپ کا فائنل کَل ہوگا۔×
Site Admin | December 3, 2024 10:07 AM