August 17, 2024 10:17 AM

printer

بھارت آج، ورچوئل وسیلے سے تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ  کی میزبانی کرے گا۔

 

بھارت، ورچوئل وسیلے سے تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ اِس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے: پائیدار مستقبل کیلئے ایک با اختیار عالمی خطہئ جنوب۔

نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ عالمی خطہئ جنوب کے تمام ممالک کو، اِس سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

Byte: Randhir Jaiswal

عالمی خطہئ جنوب کانفرنس، ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جس کے ذریعے اُن بہت سے پیچیدہ چیلنجوں کے بارے میں پچھلی سربراہ کانفرنس میں کیے گئے مذاکرات کو توسیع دینا ہے، جن سے دُنیا، متاثر ہوتی رہتی ہے، جیسے تنازعات، خوراک اور توانائی کی یقینی فراہمی، مختلف قسم کے بحران اور آب و ہوا میں تبدیلی۔

سربراہ کانفرنس میں عالمی خطہئ جنوب کے ممالک، خاص طور پر ترقیاتی معاملات میں، چیلنجوں، ترجیحات اور خطہئ جنوب کے لیے طریقہئ کار پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

افتتاحی اجلاس، سربراہِ مملکت اور حکومت کی سطح پر ہوگا اور اِس کی میزبانی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں