ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 6, 2024 9:42 PM

printer

بھارتی ہائی کمیشن نے برطانیہ میں حالیہ گڑبڑی کے مدنظر برطانیہ کیلئے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے

لندن میں بھارت کے ہائی کمیشن نے، ملک کے کچھ حصوں میں پُرتشدد احتجاج اور تصادم کے بعد، اُن بھارتی باشندوں کیلئے سفر سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جو برطانیہ جانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ کمیشن نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ چوکنا رہیں اور برطانیہ کے اندر جب سفر کر رہے ہوں تو احتیاط برتیں۔ بھارتی باشندوں کیلئے سفر سے متعلق یہ ایڈوائزری، ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی کے ایک واقعے کے بعد شروع ہونے والے امیگرینٹ مخالف احتجاج کی وجہ پورے برطانیہ میں افراتفری کے حالیہ واقعات کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔ اس واقعے میں تین بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ آور کی شناخت کے بارے میں غلط معلومات اور جھوٹی معلومات نے کشیدگی میں اضافہ کردیا جس کے باعث مختلف شہروں میں پُرتشدد احتجاج اور تصادم شروع ہوگئے۔
برطانیہ کی حکومت نے اُس افراتفری کی اقوام متحدہ کی قیادت میں تحقیقات کرنے پر زور دیا ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو کَل استعفیٰ دینا پڑا اور ملک چھوڑنا پڑا۔ خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ برطانیہ اس جنوبی ایشیائی ملک کیلئے ایک پُرامن اور جمہوری مستقبل کا خواہشمند ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پچھلے دو ہفتوں میں بڑے پیمانے پر غیرمتوقع تشدد دیکھنے میں آیا ہے نیز وہاں لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔ انھوں نے تمام فریقین سے مل کر کام کرنے پر زور دیا تاکہ ایک عبوری حکومت کے تحت امن بحال کیا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں