بیڈمنٹن میں اولمپک میں دو بار میڈل جیتنے والی بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو آج صبح Kumamoto جاپان ماسٹرس 2024 کے خواتین سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں کناڈا کی مِشیل لِی سے اکیس-سترہ، سولہ-اکیس، سترہ-اکیس سے ہار گئی ہیں۔ ایک بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین بھی ملیشیا کے Leong Jun Hao سے بائیس-بیس، سترہ-اکیس، سولہ-اکیس سے ہار کر باہر ہوگئے۔
خواتین کے ڈبلز مقابلے میں تریساجولی اور گائیتری گوپی چند بھی اپنا پہلا میچ ہار گئیں۔ اس کے ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی مہم ختم ہوگئی۔×