ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 9, 2024 9:30 PM

printer

بھارتی کوسٹ گارڈ نے، فلپائن کوسٹ گارڈ کے ساتھ آج نئی دلّی میں دوسری دو طرفہ میٹنگ کی

بھارتی کوسٹ گارڈ نے، فلپائن کوسٹ گارڈ کے ساتھ آج نئی دلّی میں دوسری دو طرفہ میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ دونوں ساحلی دستوں کے درمیان دستخط کردہ معاہدے کے تحت تعاون کے جاری فریم ورک کا ایک حصہ ہے۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ میٹنگ میں تلاش اور بچاؤ کی بحری کارروائیوں، بحری قوانین کے نفاذ، سمندری آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات اور صلاحیت کی تعمیر جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں سمندری آلودگی کے ردِ عمل میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس میں ماحولیاتی خطرات سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے تربیت اور وسائل کے اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں کوسٹ گارڈز نے علم کے تبادلے، مشترکہ مشقوں اور آپریشنل صلاحیتوں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگراموں کے ذریعہ صلاحیت سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں