ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 9:24 AM | Sports Round Up

printer

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے، سرکردہ گیندباز جسپریت بُمرہ کو زخمی ہونے کے سبب ICC چیمپئنس ٹرافی 2025 سے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے، سرکردہ گیندباز جسپریت بُمرہ کو زخمی ہونے کے سبب ICC چیمپئنس ٹرافی 2025 سے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ BCCI نے بُمرہ کی جگہ ہرشیت رانا کو نامزد کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں رانا نے پہلے دو میچ میں چار وکٹ حاصل کیے ہیں۔ اِسپن گیند باز وَرون چکرورتی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ یششوی جیسوال کی جگہ  لیں گے، جنہیں پہلے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اس مہینے کی 20 تاریخ کو چیمپئنس ٹرافی کی اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس کے بعد 23 فروری کو، بھارت کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔

بھارت دو مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ-اے کا آخری میچ کھیلے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں، آج سہ پہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ میزبان بھارت کو پہلے ہی سیریز میں دو-صفر کی سبقت حاصل ہے۔ سیریز میں بھارت نے اب تک شاندار فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں ہی میچوں میں بھارت نے چار-چار وکٹ سے شاندار جیت حاصل کی تھی۔ کٹک میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں، کپتان روہت شرما نے سنچری بنائی۔ ICC چیمپئنس ٹرافی 2025 میں جانے سے قبل دونوں ہی ٹیمیں آخری میچ جیتنا چاہیں گی۔

انڈین سُپر لیگ ISL فٹبال میں، آج شام ممبئی فٹبال Arena کے میدان میں، ممبئی سِٹی FC کا مقابلہ FC گوا سے ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل میں FC گوا دوسرے مقام پر، جبکہ ممبئی سِٹی FC پانچویں مقام پر ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں یہ میچ جیت کر سرکردہ 6 ٹیموں میں شامل ہونا چاہیں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں