بھارتی کھلاڑی کِرن پہل نے آئندہ ماہ پیرس اولمپکس کے خواتین کے 400 میٹر مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کَل پنچکولہ میں جاری قومی بین ریاستی سینئر ایتھیلیٹکس چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہریانہ کی 24 سالہ کھلاڑی نے 50 اعشاریہ نو دو سکینڈ میں اپنی دوڑ مکمل کی۔ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کی خاطر 50 اعشاریہ نو پانچ سکینڈ کا ہدف رکھا گیا تھا۔
کِرن، Hima Das کے بعد خواتین کے 400 میٹر مقابلے میں دوڑنے والی دوسری سب سے تیز بھارتی کھلاڑی بھی بن گئی ہیں، جنہوں نے جکارتہ میں 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں 50 اعشاریہ نو سات سکینڈ کا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ 400 میٹر خواتین مقابلے کا فائنل آج ہوگا۔ بین ریاستی چمپئن شپ، بھارتی کھلاڑیوں کیلئے اولمپک میں کوالیفائی کرنے کا آخری موقع ہے۔×